امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لبنانی صدر جوزف عون کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں لبنانی صدر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
لبنانی صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، صدر جوزف عون نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔