امریکا کی مزید فوجی کارروائی پر سخت ردعمل دیا جائے گا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے مزید فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور وسیع پیمانے پر جواب دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو غیر محفوظ بنا دیا جائے گا اور دشمن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US