کراچی کے علاقے ہاکس بے منورہ روڈ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی لاشیں سمندر سے نکال لیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ زبیر اور 18 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔