پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد کے ہوشربا انکشافات

image

کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ پر حملے میں گرفتار زخمی دہشت گرد نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ افغانستان کے شہر جلال آباد سے پاکستان آیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔

ملزم عثمان علی کے مطابق وہ تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ سات روز قبل پاکستان پہنچا تھا جبکہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ وزیرستان سے لایا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ رینجرز کیمپ پر دستی بم اس کے ساتھی جانان نے پھینکا، جبکہ فرار کے دوران وہ خود گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث مرکزی دہشت گرد عبدالہادی مارا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US