سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان کے سرحدی علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار سے وابستہ تین اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ وہاں موجود اسلحہ اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا مؤثر جواب ہیں۔
دوسری جانب باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر خان فروش عرف زبل کو اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔
حالیہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔