کوئٹہ میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

image

کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ لنک کراس کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US