لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا ریڈ بال کیمپ جاری ہے، جہاں کھلاڑی نیشنل اور اکیڈمی کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے والے نیٹ سیشنز میں بیٹرز اپنی تکنیک جبکہ بولرز لائن، لینتھ اور ردھم بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
قومی ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے کہا کہ طویل عرصے بعد اس نوعیت کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں فٹنس، بنیادی مہارتوں اور تکنیک پر بھرپور کام کیا جا رہا ہے، جبکہ نیشنل اور اکیڈمی کوچز کا مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا خوش آئند اقدام ہے۔