مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

انگلش کرکٹ میں ایک شدید تنازع اور جھگڑے کے نتیجے میں مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

2021 سے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان رہنے والے بین اسٹوکس نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک جذباتی اور اچانک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے کے پیچھے چھپی وجوہات کے بارے میں بعد میں بات کریں گے، لیکن فی الحال وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اس وقت سرخیوں میں آئے جب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح کے بعد وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی گس اٹکنسن رات گئے ایک بار (bar) گئے اور وہاں ایک رگبی کھلاڑی کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوگیا۔

ای سی بی کی جانب سے انکوائری کے فیصلے تک اسٹوکس اور اٹکنسن کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں انکوائری میں دونوں کو کلیئر کردیا گیا۔

لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسٹوکس اس بات پر ناخوش تھے کہ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور ڈائریکٹر کرکٹ روب کی نے اس معاملے میں ان کا ساتھ نہیں دیا، اور وہ محسوس کر رہے تھے کہ انہوں نے انہیں مایوس کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلیکشن کے فیصلوں پر بھی کچھ عرصے سے کوچ کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ تھے۔

اگرچہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسٹوکس اور اٹکنسن کو ٹیم میں واپس شامل کر لیا گیا تھا، لیکن اشارے یہی مل رہے ہیں کہ دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک، بین اسٹوکس نے تلخ حالات میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کھلاڑیوں کے ساتھ ای سی بی کے رویے سے بھی خوش نہیں ہیں۔

جدید دور کی کرکٹ کے سب سے سحر انگیز آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے بین اسٹوکس کو 2021 میں اس وقت کپتان بنایا گیا تھا جب انگلینڈ نے اپنے 17 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US