اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

image

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک زیر زمین فوجی مرکز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی سے قبل امریکا کو اس سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 200 میٹر طویل سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں ہتھیار اور متعدد میزائل سائلوز موجود تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق زیر زمین تنصیب میں سیکڑوں ہتھیار رکھے گئے تھے، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی آزاد یا قابل تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ سے منسلک اہداف کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی دعوؤں پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US