پنجاب میں ڈرون اُڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع، دفعہ 144 نافذ

image

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، جبکہ ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، جبکہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت عائد کی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت صوبے بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US