اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو بینک تعطیلات کے باعث ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس روز صارفین کے لیے بینکاری خدمات دستیاب نہیں ہوں گی تاہم تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔