پی آئی اے کی اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے پروازیں دو ماہ بعد بحال کرنے کا اعلان

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے ہفتہ وار دو طرفہ پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے جو آئندہ ماہ سے دوبارہ آپریشن شروع کریں گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں 3 جولائی سے بحال کی جا رہی ہیں جبکہ یہ فضائی سروس مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث 10 اپریل سے معطل تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو ماہ بعد پروازوں کی بحالی سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں اور کاروباری برادری کو سہولت میسر آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US