لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہٰی کی جائیداد منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

image

لاہور ہائی کورٹ میں مونس الہٰی کی جائیداد منجمد کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست مونس الہٰی کی والدہ قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی، جس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔ اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کس انداز میں کھڑے ہیں، کیا پکنک پر آئے ہیں یا آرام کرنے آئے ہیں؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ اپنے دلائل کا آغاز کریں، فائل کے مطابق آپ بھی سینئر وکیل ہیں۔

عدالت نے سینئر وکیل عامر سعید راں کی مصروفیت سے متعلق کاز لسٹ طلب کر لی، جس پر وکیل امداد حسین نے بتایا کہ عامر سعید راں پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں مصروف ہیں۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت جاری رکھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US