کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سی پی پی اے نے نیپرا میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا درخواست میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔