فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت اور اضافی وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول اسکور کیا جبکہ مراکش کے لیے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں مراکش نے اعصاب شکن مقابلے میں 3-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
اس فتح کے بعد مراکش کی ٹیم اب 4 جولائی کو پری کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ اس سے قبل پیراگوئے نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔