پاکستان کے معروف ای اسپورٹس اسٹار ارسلان ایش نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایوولوشن چیمپئن شپ (EVO) 2026 میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیت لیا۔
لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں کھیلے گئے فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔
اس کامیابی کے ساتھ ارسلان ایش نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مجموعی طور پر ان کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد آٹھ ہو گئی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔
ارسلان ایش نے صرف آٹھ سال کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دنیا کے صفِ اول کے ای اسپورٹس کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔
واضح رہے کہ ارسلان ایش کو 2019 میں دنیا کے بہترین ای اسپورٹس کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے جبکہ وہ گزشتہ کئی برس سے عالمی ٹیکن سرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔