پاکستان کے ریڈ بال کیمپ میں موجود چار اہم کھلاڑیوں سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ آج لیے جائیں گے۔
یہ چاروں کھلاڑی مختلف انجریوں کا شکار تھے، جن میں سعود شکیل ٹخنے کی تکلیف اور محمد رضوان کمر کے درد میں مبتلا تھے۔ انجری سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد اب ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ریڈ بال کیمپ کو تاخیر سے جوائن کرنے والے بقیہ تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔ ان چاروں اہم کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے متبادل کے طور پر بھی کچھ کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا۔
آج ہونے والے ان فٹنس ٹیسٹس کے بعد پاکستان کے ریڈ بال اسکواڈ کا حتمی اعلان جمعرات یا جمعہ کے روز متوقع ہے۔