سی ایم پنجاب انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے جاری

image

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں سی ایم پنجاب انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے روز تمام ڈویژنز کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔

چیمپئن شپ کے میچوں میں ملتان ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دے دی، جبکہ فیصل آباد ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کے خلاف 23 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں ساہیوال ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 23 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرایا، جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن نے یکطرفہ مقابلے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کو 21 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US