پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جو 2 جولائی سے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔
اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 جولائی کو ہوں گے جبکہ فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔