ایشین گیمز 2026 کے لیے انڈیا ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

image

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے انڈیا ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں ہرمن پریت کور اپنی کپتانی بچانے میں کامیاب رہی ہیں۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود بورڈ نے ان پر اعتماد برقرار رکھا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ اسٹار بیٹر سمرتی مندھنا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز رواں سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک آئیچی نگویا، جاپان میں منعقد ہوں گے، جہاں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US