نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پر این سی اے بلوز اور این سی اے وائٹس کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ جاری ہے۔
جس کے دوسرے روز این سی اے وائٹس کی بیٹنگ کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ اس سے قبل پہلے روز این سی اے بلوز نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے اسکلز سیشن کا بھی آغاز ہوگیا ہے، جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی انڈور اور آؤٹ ڈور ٹریننگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔
اس کیمپ میں نیشنل مینز ٹیم اور اکیڈمی کے کوچز مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کی تکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔