محمد رضوان، شان مسعود، سلمان علی آغا، سعود شکیل فٹنس ٹیسٹ میں کلیئر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام چار زخمی کھلاڑیوں محمد رضوان، شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، ان چاروں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج صبح دوبارہ لیے گئے، جبکہ گزشتہ روز ان کے ان ڈور ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

آج صبح گراؤنڈ میں چاروں کھلاڑیوں کے برونکو ٹیسٹ، رننگ ٹیسٹ اور دیگر مختلف فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان، شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے اپنے تمام فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے کلئیر کرلیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US