پاکستان کرکٹ ٹیم کا ریڈ بال ٹریننگ کیمپ لاہور میں ختم

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ریڈ بال ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی آج کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ ہوگی۔

کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر بیٹنگ اور باؤلنگ کے بھرپور سیشنز میں حصہ لیا۔ اس کیمپ کے دوران این سی اے اور نیشنل ٹیم کے کوچز نے کھلاڑیوں کی مہارتوں (اسکلز) کو بہتر بنانے پر کام کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچز اور پریکٹس میچز بھی کھیلے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کیمپ کے خاتمے کے بعد اب تمام کھلاڑی 8 اور 9 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جہاں ریڈ بال اسکواڈ کا دو سے تین روز کا مختصر کیمپ لگایا جائے گا۔ اس مختصر کیمپ کے بعد، 13 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانگی کے لیے اسلام آباد سے ہی اڑان بھرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US