سی ایم پنجاب انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ 2026: فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام جاری سی ایم پنجاب انٹرڈویژن کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کی ٹیموں نے جگہ بنالی ہے۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں ساہیوال نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 36 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے لاہور ڈویژن کو 32 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج شام 7 بجے فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے درمیان کھیلا جائے گا، جس سے قبل شام 6 بجے تیسری پوزیشن کے لیے لاہور اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US