پی ٹی اے ممبران کو کروڑوں روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کا انکشاف

image

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ممبران کو 2 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے اندر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ممبران کی جانب سے اپنی میڈیکل پالیسی، مراعات اور الاؤنسز کی خود منظوری بھی شامل ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر مجاز مراعات کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ تنخواہوں کی غلط فکسیشن کے باعث 71 لاکھ روپے سے زائد اضافی رقم ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچا جس پر متعلقہ حکام سے وضاحت اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور مستقبل میں ایسی بے قاعدگیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US