پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیرِ سرپرستی اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کل (جمعہ) سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں تین مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ ڈبلز شامل ہیں۔ ایونٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد انعامات اور دیگر ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔