انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس 8 سے 11 جولائی تک ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوگی، جس میں تمام اراکین کے چیف ایگزیکٹوز اور بورڈ سربراہان شرکت کریں گے۔
اس اہم کانفرنس کی صدارت آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سُمیر احمد سید سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جبکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی بھی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چار روزہ اجلاس کے دوران ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-29، باہمی سیریز کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی)، ون ڈے کرکٹ کے مستقبل اور مختلف فرنچائز ٹورنامنٹس کے حوالے سے اہم بات چیت اور فیصلے کیے جائیں گے۔