فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں اسپین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریا کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کا گیند پر 65 فیصد قبضہ رہا اور ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اسپین کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں میکل اویارزابال نے کیا جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے 66ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں اویارزابال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کر کے فتح یقینی بنا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف پرتگال سے ہوگا۔ یہ 2010 کے ورلڈ کپ کے بعد اسپین کی پہلی ناک آؤٹ مرحلے کی فتح بھی ہے۔