انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 جولائی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں جیکولین ولیمز اور ورندا راٹھی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
جیکولین ولیمز دوسری مرتبہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں آن فیلڈ امپائر ہوں گی جبکہ ورندا راٹھی پہلی بار اس اعزاز کی حامل بنیں گی۔
آئی سی سی کے مطابق کِم کاٹن کو تھرڈ امپائر، نمالی پریرا کو فورتھ امپائر جبکہ جی ایس لکشمی کو فائنل کا میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔