سالانہ امتحانات دہم سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان آج شام کیا جا رہا ہے، ناظم امتحانات

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو کے مطابق دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026ء کے نتائج کا اعلان آج شام 5:00 بجے بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B میں کیا جا ئے گا۔

تقریب میں سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں کیش ایوارڈ اور اسناد تقسیم کی جائیں گی، ایجوکیشن کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

امتحانی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پردیکھے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین بورڈ نے مختلف اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کر کے ان ہونہار پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ہر طرح سے بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

دوسری جانب ناظم امتحانات احمد خان چھٹو کے مطابق سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے نہم و دہم جماعت کے نتائج کا اعلان بھی آج شام5:00 بجے بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B میں کیا جا ئے گا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US