ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی: میٹرک سائنس امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں کی لسٹ جاری

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت (ایس ایس سی پارٹ ٹو) سائنس گروپ کے فرسٹ اینول امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

امتحانی نتائج کے مطابق فالکن ہاؤس گرامر اسکول نارتھ کراچی کے طالب علم محمد ازلان ولد سید معراج احمد (رول نمبر: 302596) نے مجموعی طور پر 1040 نمبرز اور 94.55 فیصد مارکس حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایپکس اسکول ماڈل کالونی کی طالبہ ردا کامران دختر کامران احمد (رول نمبر: 457856) نے 1034 نمبرز اور 94.00 فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

عثمان پبلک اسکول کیمپس ون نارتھ کراچی کی طالبہ عائشہ عدنان دختر سید محمد عدنان سلیم (رول نمبر: 427075) نے 1033 نمبرز اور 93.91 فیصد مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامیاب ہونے والے ان تینوں باقاعدہ (ریگولر) طلبہ و طالبات نے مجموعی طور پر اے ون (A1) گریڈ حاصل کیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US