اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ، انڈیکس 182,241 پوائنٹس پر بند

image

معاشی اشاریوں میں بہتری، کارپوریٹ رزلٹ سیزن اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ تاہم دوسرے سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث فروخت کا دباؤ بھی دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,200 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے 182 ہزار اور 183 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کی۔ تاہم دوسرے سیشن میں فروخت کے دباؤ کے باعث 183 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 182,241 پوائنٹس پر بند ہوا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US