مصر کی ٹیم کا وطن واپسی پر والہانہ خیرمقدم، فضاء نعروں سے گونج اٹھی

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے بعد مصر کی قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قاہرہ ایئرپورٹ پر حکام اور انتظامیہ نے قومی ٹیم کا خیرمقدم کیا جبکہ کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں مداح بھی موجود تھے۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گھیر لیا، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں قومی ٹیم کھلی بس میں مختلف علاقوں سے گزری، جہاں سڑکوں کے دونوں اطراف قومی پرچم تھامے شہری اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ مداحوں نے مصر اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ کھلاڑیوں نے ہاتھ ہلا کر عوام کے جذبات کا جواب دیا۔

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر مصری عوام نے اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US