روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی، منفرد تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تقریب ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقد ہوئی جہاں "رابرٹ" اور "میٹلڈا" نامی دو روبوٹس کو علامتی طور پر میاں بیوی قرار دیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں روبوٹس کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے اور شادی کی دیگر رسومات میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران دونوں روبوٹس کو ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے، جس نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

منتظمین کے مطابق "رابرٹ" کو ایک آفس ورکر اور بلاگر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ "میٹلڈا" ایک بیلرینا روبوٹ ہے۔ اس منفرد تقریب کا مقصد مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹکس کی صلاحیتوں کو دلچسپ انداز میں پیش کرنا تھا۔

یہ انوکھی تقریب اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین میں خوب مقبول ہو رہی ہیں، جہاں لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US