پرواز کے دوران اچانک کھڑکی کیسے اکھڑ گئی؟ حیران کن واقعہ سامنے آگیا

image

یونان سے جرمنی جانے والی رائن ایئر کی ایک پرواز کے دوران خوفناک واقعہ پیش آیا، جب طیارے کے ایک انجن سے الگ ہونے والا ٹکڑا کھڑکی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑ گئی اور ایک مسافر تقریباً طیارے سے باہر نکل گیا۔

یونانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تھیسالونیکی سے جرمنی کے شہر میمنگن جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ متاثرہ مسافر، جو سربیا کا سیاح تھا، کھڑکی کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ حادثے کے بعد اس کا سر اور کندھے کھڑکی سے باہر نکل گئے، تاہم دیگر مسافروں نے فوری طور پر اسے واپس اندر کھینچ لیا۔

/p>

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی، جس کے بعد طیارے میں ڈی کمپریشن کی صورتحال پیدا ہوگئی، آکسیجن ماسک خودکار طور پر نیچے آ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

متاثرہ مسافر کو معمولی زخم آئے اور احتیاطاً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

رائن ایئر نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے فوراً بعد طیارے نے بحفاظت تھیسالونیکی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل منتقل کیا گیا، جبکہ بعد ازاں انہیں جرمنی پہنچانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US