محمد عامر کی دی ہنڈرڈ لیگ میں واپسی، ٹرینٹ راکٹس سے معاہدہ

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی معروف فرنچائز کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹرینٹ راکٹس نے محمد عامر کو ڈیوڈ پین کی جگہ اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جس کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر رواں سیزن میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عامر کو حال ہی میں برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ اب وہ اوورسیز پلیئر کے بجائے مقامی کھلاڑی کے طور پر لیگ میں حصہ لیں گے، جس سے ٹیموں کے لیے ان کی شمولیت مزید آسان ہو گئی ہے۔

محمد عامر کی شمولیت کو ٹرینٹ راکٹس کے بولنگ اٹیک کے لیے اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ کرکٹ شائقین بھی انہیں ایک بار پھر انگلینڈ کی معروف لیگ میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US