ایک روزہ کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر اضافے کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 111 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 5 ہزار 540 روپے ہو گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US