عالمی بحری تجارت میں پاکستان کی بڑی کامیابی، گوادر پورٹ پر میرین بنکرنگ سروس کا کامیاب آغاز

image

عالمی بحری تجارت کے نقشے پر پاکستان کی گوادر پورٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار میرین بنکرنگ (جہازوں کی ری فیولنگ) کے آپریشنز کا کامیاب آغاز کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ٹریڈر "ویٹول" نے گوادر پورٹ پر بنکرنگ آپریشنز کے لیے دو بڑے بارجز تعینات کیے ہیں، جس کے بعد بندرگاہ پر پہلی کامیاب بنکرنگ مکمل بھی کرلی گئی ہے۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے بعد، اب نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کے تعاون سے گوادر پورٹ پر بھی یہ سروس باقاعدہ شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد اب پاکستان کی تینوں فعال بندرگاہوں پر بین الاقوامی جہازوں کو ری فیولنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

اس حوالے سے سینیرجیکو (Cinergyco) ریفائنری کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ اس سروس کے لیے 'ویری لو سلفر فیول آئل' (VLSFO) فراہم کر رہے ہیں اور اب اس عالمی معیار کی سہولت کا دائرہ کار کامیابی سے گوادر پورٹ تک وسیع کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US