فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ چوتھی بار سیمی فائنل میں، ناروے کا تاریخی سفر کوارٹر فائنل میں تمام

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میچ کا پہلا گول ناروے کے کھلاڑی شیلڈروپ نے 36 ویں منٹ میں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم انگلینڈ کے اسٹار مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1966ء (جب وہ چیمپئن بنے)، 1990ء اور 2018ء میں یہ سنگ میل عبور کرچکی ہے۔

دوسری جانب ناروے کی ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ یادگار رہا کیونکہ انہوں نے 28 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا اور ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں انگلینڈ کے ساتھ اسپین اور فرانس بھی اپنی جگہ پکی کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US