پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کھیلنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی کا لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کے لیے این او سی (No Objection Certificate) جاری کرنے کی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرادی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو جلد ہی این او سی جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔