انرجی بحران ٹل گیا، امریکی بندرگاہ سے ایل این جی لانے والے بحری جہاز کی کراچی آمد

image

انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ سے خریدا گیا ایل این جی کا کارگو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ "ایس کے ریزولوٹ" (SK Resolute) نامی یہ بحری جہاز امریکی بندرگاہ کیمرون سے 1 لاکھ 72 ہزار مکعب میٹر ایل این جی لے کر کراچی کے پورٹ قاسم پر پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق، آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث قطر سے آنے والے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے شدید گرمی کے اس موسم میں ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون کی لہر اور ناموافق سمندری حالات کے باوجود اس جہاز کو کامیابی سے لنگر انداز کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، اس ایل این جی جہاز کو خراب موسمی حالات میں 49 کلومیٹر طویل نیوی گیشنل چینل سے گزار کر ہینڈل کیا گیا۔

یہ جہاز 48 میٹر کی بیم (چوڑائی) کے ساتھ پاکستان آنے والا اب تک کا سب سے چوڑا سنگل ایل این جی کیریئر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کارگو کی آمد ملکی انرجی سیکیورٹی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US