پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد سعد بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوران کمر کے درد میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد اب ان کی جگہ منصور امجد کو ریڈ بال ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، منصور امجد نے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اور وہ کل صبح اسکواڈ کے ہمراہ اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ منصور امجد اس سے قبل انڈر 19 ٹیم میں سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔