پاکستان کی بڑی سیمنٹ فیکٹری کا کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تکمیل کے قریب

image

پاکستان کی بڑی سیمنٹ فیکٹریوں میں شامل کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کوئلے سے چلنے والا 28.5 میگاواٹ کا بجلی گھر تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کے تعمیراتی کام کو روکنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔

کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے وضاحتی خط کے مطابق، اس پاور پلانٹ پر کام ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (EPA) کی منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہی مکمل کیا جا رہا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ معزز عدالت نے صرف یہ ہدایت دی ہے کہ پاور پلانٹ کی آپریشنل منظوری بھی ای پی اے سے حاصل کی جائے، جو کہ کسی بھی منصوبے کو چلانے کے لیے ایک مروجہ اور معمول کی قانونی شرط ہے۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ تمام مروجہ قوانین، ضوابط اور حکومتی ایس او پیز کے عین مطابق چلایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US