ملتان اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ: ہیڈ کوچ شاہد انور کا نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل میں مزید بہتری لانے کا مشورہ

image

ملتان میں جاری انڈر 19 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، جہاں ایک حالیہ پریکٹس میچ کے انعقاد کے بعد ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھیل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ہیڈ کوچ شاہد انور نے میچ کے حوالے سے تمام کھلاڑیوں سے ان کی رائے اور فیڈبیک حاصل کیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی تکنیک اور سکلز میں مزید نکھار پیدا کرنے کی تلقین کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ مستقل مزاجی اور مسلسل محنت ہی کھیل کے میدان میں کامیابی کی اصل ضمانت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US