یانک سنر نے مسلسل دوسری بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

image

اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار یانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ومبلڈن مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

ومبلڈن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ یانک سنر نے جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-7، 7-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

پونے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے دلچسپ فائنل میں زویریو نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر جیتا، تاہم سنر نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کر لیے۔ دوسرے سیٹ میں بھی کامیابی کے لیے سنر کو ٹائی بریک تک سخت محنت کرنا پڑی جبکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں انہوں نے مکمل برتری برقرار رکھی۔اس فتح کے ساتھ یانک سنر نے اپنے کیریئر کا مسلسل دوسرا ومبلڈن ٹائٹل جیت کر عالمی ٹینس میں اپنی برتری مزید مستحکم کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US