چین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہائیکو میں کھیلے گئے گروپ سی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 25-14، 25-12 اور 25-9 سے اپنے نام کیا۔
پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور قازقستان کو کسی بھی مرحلے پر واپسی کا موقع نہیں دیا۔
گروپ مرحلے میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ قومی ٹیم اپنا اگلا گروپ میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔