ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ چائنہ کے درمیان اہم ٹکراؤ آج ہوگا

image

ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ مسقط 2026ء میں پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم آج (پیر) اپنے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ، چائنہ کے مدمقابل ہوگی۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ ہاکی عمان کے پچ نمبر 1 پر پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7:00 بجے کھیلا جائے گا۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی اس اہم میچ میں گرین شرٹس کی جیت کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US