امریکا کے معروف ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے 125 ٹی شرٹس پہن کر چھ گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 16 مئی 2026 کو منعقد ہونے والی میراتھن میں یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کئی ماہ تک اضافی وزن اور متعدد تہوں والے کپڑے پہن کر خصوصی تربیت کی تھی۔
ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ہاف میراتھن میں 137 ٹی شرٹس پہن کر کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہیں مکمل میراتھن دوڑنے کا خیال آیا، تاہم یہ چیلنج ان کی توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ رش نے 100 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل کرنے کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا