امریکا، ایران کشیدگی کے اثرات، اسٹاک مارکیٹ کا منفی اختتام

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 179 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شدید مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ ایک ہی روز میں 182 ہزار، 181 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بھی گنوا بیٹھی۔

مارکیٹ میں بینکنگ، فرٹیلائزر، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US