پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

image

پاکستان اور عالمی صرافہ منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5600 روپے سستا ہو کر 424136 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 4801 روپے کم ہو کر 363628 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 56 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4017 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر 6289 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US